پشاور (کرائم رپورٹر) سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے نادرن بائی پاس پر ون ویلنگ کرنے پر مزید 12افراد کو حراست میں لے کر موٹرسائیکلیں ٹرمینل میں بند کر دیں۔ چیف ٹریفک آفیسر قمر حیات خان کی ہدایت پر ایس پی ہیڈ کوارٹرز شازیہ شاہد کی نگرانی میں سٹی ٹریفک پولیس کے اہلکاروں نے نادرن بائی پاس پر ون ویلنگ کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن کیا جس میں مزید 9نوجوانوں کو ون ویلنگ کرنے پر حراست میں لے کر موٹر سائیکلوں کو 523/550 میں ضبط کر کے ٹرمینل میں بند کردیا۔