• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قتل اور ڈکیتی کا اشتہاری ملزم مقابلے میں مارا گیا، دو فرار

اسلام آ باد، مری، گوجر خان، چکوال(خصوصی نامہ نگار، نمائندگان جنگ) مختلف واقعات میں 3افراد جان کی بازی ہار گئے، 18افراد زخمی ہوئے۔ تھانہ کھنہ کے علاقے میں پولیس مقابلے میں قتل اور ڈکیتی کے الزام میں ملوث اشتہاری ملزم راشد زمان جاں بحق ہو گیا ، پولیس نے پنڈوریاں کے ایک گھر میںچھاپہ مارا۔ اشتہاری ملزمان نے فائرنگ کر دی اور اس دوران ایک ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک جبکہ دو ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ سترہ میل ٹول پلازہ جی ٹی روڈ مری پر نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ سے دو افراد 36 سالہ ظہیر اور26 سالہ عامر شدید زخمی ہوگئے۔ گوجر خان میں جی ٹی روڈ پر دو ٹریفک حادثات میں 16 افراد زخمی ہو گئے۔ اسلام پورہ جبر میں 65سالہ چوکیدار محمد پرویز اقبال کو قتل کر دیا گیا۔ تھانہ چوآ سیدن شاہ کے علاقہ وہالی زیر میں جلائی جانے والی حاملہ خاتون دم توڑ گئی، 9ماہ قبل دلہن بننے والی خاتون کو اس کی نند کے شوہر نے معمولی جھگڑے پر آگ لگائی تھی۔ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
اسلام آباد سے مزید