اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار ) ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنوینئرجے سالک نے اپنے گھر کو سنیاڑی چونترہ کے نام سے منسوب کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ سنیاڑی چونترہ گاؤں کو مسلم مسیحی ماڈرن ولیج کا نام دیا جائے۔انہوں نے بشپ امانت،امیر خان، ریاض، ساجد خان اور عمران خان کےہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سی ڈی اےکا سنیاڑی چونترہ گاؤں میں آپریشن غیر قانونی و قابل مذمت ہے۔