• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی چوروں کیخلاف آپریشن، 22 کنڈے ہٹا دیئے گئے

پشاور (وقائع نگار ) ایس ڈی او سیٹھی ٹائون کا قاضی کلے رنگ روڈ میں بجلی چوروں اور نادہندہ گان کے خلاف گرینڈ آپریشن22ڈائریکٹ کنڈے اور 3ٹیمپر شدہ میٹرزہٹا دیئے گئے20لاکھ سے زائد کی ریکوری کی گئی راشد لنگڑیال سیکرٹری واٹر اینڈ پاور اور چیف ایگزیکٹو پیسکو کی ہدایت پر خالد خان ایس ڈی او سیٹھی ٹائون نے پولیس اور سٹاف کے ہمراہ بجلی چوروں اور نادہندہ گان کے خلاف مختلف علاقوں میں کاررو ئیاں کیں۔ جس میں 22 عدد ڈاٸریکٹ کنڈے اور 3 عدد ٹمپرڈ میٹرز ہٹائے گئے۔ 20 لاکھ سے زائدکی کیش ریکوری کی گئی۔ لا ئن لاسسز میں کمی اور ریکوری کی بہتری کے لئے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن بلا تفریق جاری رہیگا ،
پشاور سے مزید