• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ادویات قیمتوں میں کمی سے ریلیف ممکن

راولپنڈی (خصوصی نمائندہ) صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرو بہبود آبادی ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا ہے کہ شعبہ طب کا بنیادی مقصد انسانیت کی خدمت ہے۔ حکومتی اداروں اور سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ادویات کی قیمتیں مستحکم رکھ کر اور اُن میں کمی لا کر عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکتا ہے۔ وہ مقامی ہوٹل میں پاکستان سوسائٹی آف انٹرنل میڈیسن کے زیر اہتمام تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس کے دوسرے روز خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم، وائس چانسلر راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد عمر، پروفیسر ڈاکٹر آفتاب محسن، پروفیسر ڈاکٹر صومیہ اقتدار، پروفیسر عزیز الرحمان، پروفیسر ڈاکٹر طارق وسیم، پروفیسر سجاد عبیداللہ اور پاکستان سمیت مختلف ممالک سے آئی ڈاکٹرز کمیونٹی بھی موجود تھی۔ ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ مہنگائی کے بڑھتے اثرات سے عوام کو بچانے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو عملی اقدامات لینا ہونگے۔ فارما سوٹیکل انڈسٹری کو مزید مضبوط اور مستحکم بنانے کیلئے حکومت ہرممکن اقدامات کرنے کیلئے تیار ہے۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ معاشرہ کے تمام سٹیک ہولڈرز کو عوام کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے سر جوڑنا ہونگے۔
اسلام آباد سے مزید