• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں 2 کروڑ 30 لاکھ بچے سکول جانے سے محروم ہیں‘ صدر الخدمت فاؤنڈیشن

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) الخدمت الفلاح اسکالر شپ کے تحت 5ہزار 269ذہین اور ہونہار طلبہ و طالبات اپنی تعلیم مکمل کر چکے۔ اس اسکالرشپ کا مقصد اُن طلباء و طالبات کی تعلیم جاری رکھنا ہے جو مالی دشواری کے باعث اپنی تعلیم مکمل نہیں کر پاتے۔ صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کم و بیش 2کروڑ 30لاکھ بچےسکول جانے سے محروم ہیں۔ پاکستان کی آبادی میں اضافے کی شرح ایک اعشاریہ نو فیصد سالانہ ہے جبکہ شرح خواندگی میں اضافہ تقریباً ایک فیصد سالانہ کے حساب سے ہو رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اسکالر شپ اسکیم کے تحت چاروں صوبوں بشمول آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے 936ہونہار اور مستحق طلباء و طالبات کو اعلیٰ تعلیم کے حصول کیلئے بلاتفریق رنگ و نسل‘ مذہب و ذات اور سیاسی وابستگی تعلیمی وظائف فراہم کئے جا رہے ہیں۔
اسلام آباد سے مزید