• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹ کرائے بھی بڑھ گئے

اراولپنڈی (خبر نگار خصوصی)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشرباءاضافے کے بعد جہاں اشیائے خوردونوش اور ضروریات زندگی کی قیمتوں کو پر لگ گئے ہیں وہیں پاکستان ریلوے سمیت انٹرسٹی ٹرانسپورٹ کے ساتھ بین الاضلاعی اور بین الصوبائی ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی یکدم اضافہ کر دیا گیا ہے۔ پاکستان ریلوے نے حال ہی میں ہونے والے 10 فیصد اضافے کے بعد کرایوں میں مزید 5 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جبکہ ٹرانسپورٹروں کی جانب سے بین الاضلاعی ٹرانسپورٹ کرایوں میں 300 روپے تک اضافہ کر دیاگیا ۔ اس ضمن میں بتایا گیا ہے کہ فیض آباد ٹرانسپورٹ اڈے سے مختلف شہروں کو جانے والی ٹرانسپورٹ سروس کے کرائے بھی بڑھ گئے ،کرایوں کی نئی شرح کے مطابق فیض آباد سے لاہور1700 روپے اورملتان کا2600 روپے کرایہ مقررکیا گیا ہے۔ اسی طرح فیض آباد راولپنڈی سے کراچی 6300،فیصل آباد 1800 اور پشاورکے لئے کرائے کی شرح 800 روپے مقررکر دی گئی ہے۔ راولپنڈی میں مختلف لوکل روٹس پر چلنے والی ویگنوں ، بسوں اور سوزوکیوں اور ٹیکسی ، رکشہ کے کرائے میں بھی اپنی مرضی سے اضافہ کر دیا گیا ہے۔
اسلام آباد سے مزید