کراچی (اسٹاف رپورٹر ) تیموریہ تھانہ کی حدود بفر زون 15/اے 3امام بارگاہ باب نجف کے اطراف میں لوٹ مار کی وار داتوں میں گزشتہ چند روز میں اضا فہ ہوگیا ہے اور علاقہ مکین غیر محفوظ ہوگئے ہیں جبکہ علاقہ پولیس وارداتوں کی روک تھام میں مکمل ناکام ہے،لوگوں کا گھر سے نکلنا دشوار ہوگیا ہے ، صبح کے وقت دفاتر جانے والے اور بچوں کو اسکول لے جانے والے افراد کو ڈکیت با آسانی نشانہ بناکر فرار ہوجاتے ہیں ،اتوار کے روز بھی ڈاکوؤں نے گھر کے باہر کھڑے 3افرادسے ہزاروں رو پے اور موبائل فون چھین لئے ،علاقہ مکینوں نے آئی جی سندھ اور متعلقہ پولیس حکام سے ڈاکوؤں کی سرکوبی کے لئے موثر اقدامات کرنے کی اپیل کی ہے۔