کراچی(اسٹاف رپورٹر)جیو نیوز کے اشتراک سے آرٹس کونسل کراچی میں جاری پاکستان تھیٹر فیسٹیول شائقین ڈرامہ میں بے حد مقبول ہونے لگا ہے اور ڈرامہ دیکھنے کے شوقین افراد کا رش لگنے لگا ہے ، وقت سے بہت پہلے ہی تھیٹر کے دروازے پر پہنچ کراندر جانے کے لئے بیتاب دکھائی دیتے ہیں،گرمی اور حبس بھی شائقین کے حوصلوں کو پست نہیں کرسکے۔اتوار کو آرٹس کونسل کراچی کی احمد شاہ بلڈنگ چوتھے فلور پر قائم اسٹوڈیو I میں اویس رحمان کی ہدایات میں توفیق الحکیم کا لکھ اہوا اردو کھیل گدھا منڈی پیش کیا گیا،کھیل گدھا منڈی شام 7 بجے پیش کیا جانا تھا تاہم کھیل شروع ہونے سے ایک گھنٹے سے بھی زیادہ وقت قبل شائقین کی بڑی تعداد ہاتھوں میں اپنے ٹکٹ لئے اسٹوڈیو میں داخل ہونے کا انتظار کررہے تھے۔