پشاور(جنگ نیوز) سیکرٹری آر ٹی اے ہزارہ عمر خان نے مانسہرہ ٹول پر ہمراہ موٹر ویکل ایگزامینر اور ٹریفک پولیس مختلف گاڑیوں کے روٹ پرمٹ، فٹنس سرٹیفکیٹ اور لوڈ چیک کی۔ دوران چیکنگ بغیر روٹ پرمٹ/ فٹنس سرٹیفکیٹ کے چلنے والی گاڑیوں کے ساتھ ساتھ اور لوڈنگ گاڑیوں کے خلاف قانون کاروائی کر تے ہو ئے موقع پر بھاری جرمانہ اور روٹ پرمٹ ضبط کیے گئے۔اس موقع پر سیکرٹری آر ٹی اے نے گاڑی مالکان ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جن گاڑیوں کے پاس روٹ پرمٹ نہیں یا روٹ پر مٹ کی تاریخ ختم ہے وہ فوری طور پرآر ٹی اے آفس ایبٹ آباد سے رابطہ کر کے روٹ پرمٹ بنائیں بغیر روٹ پر مٹ کسی گاڑی کو نہیں چلنے دیا جائے گا۔