• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہنگامہ آرائی کیس میں 15 ملزمان کی ضمانت منظور

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشتگردی کی عدالت نے نومئی کو جلاؤ گھیراؤ اور ہنگامہ آرائی کے کیس میں 15ملزمان کی ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے ملزمان کی فی کس ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی ۔عدالت نے ہدایت کی کہ ملزمان اگر کسی اور مقدمے میں مطلوب نہیں تو رہا کیا جائے۔پولیس کے مطابق ملزمان شاہراہ فیصل پر ہنگامہ آرائی اور املاک کو نقصان پہنچانے میں ملوث ہیں۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید