• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی فاسٹ بولرز فٹنس مسائل سے دوچار، حسنین ایشین گیمز سے باہر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستانی فاسٹ بولر اوپر تلے ان فٹ ہورہے ہیں۔نسیم شاہ اور احسان اللہ کے بعد محمد حسنین بھی ان فٹ ہونے کی وجہ سے چین میں ہونے والے ایشین گیمز سے باہر ہوگئے ہیں۔جنگ میں شائع ہونے والی خبر کے بعد پیر کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ آل راؤنڈر مبصر خان کو حسنین کی جگہ پاکستان شاہینز میں شامل کر لیاگیا ہے۔ محمد حسنین ٹخنے کی انجری سے چھٹکارا نہیں پا سکے ہیں ۔ذرائع کے مطابق وہ انگلینڈ میں اپنے گھٹنے کا علاج کرانا چاہتے ہیں۔