کراچی(محمد ندیم/اسٹاف رپورٹر)انصاف دلانے والے اپنے لیے انصاف کی بھیک مانگنے پر مجبور ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی بار کی مینیجنگ کمیٹی کے سابق رکن عبدالرشید میمن ایڈووکیٹ کے گھر سے ڈاکے میں لوٹے گئےمال مسروقہ کی برآمد گی معمہ بن گئی۔ مدعی مقدمہ عبدالرشید ایڈووکیٹ کے مطابق 15جون 2023کو ملزمان نور حسن،مسماۃ امبر،کاشف علی، وسیم بردی اور عمران علی بھاگیا نے دن دیہاڑے گھر سے اسلحے کے زور پر پانچ تولہ سونا،سات لاکھ دس ہزار نقدی،چار اسمارٹ موبائل فون اور دو عدد سیکو فائیو گھڑیاں لوٹ لیں اور فرار ہوگئے۔