اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی)سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ اخبارات نے عوام میں شعور کی بیداری اور معاشرے میں جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے ناقابل فراموش کردار ادا کیا ہے۔ پیر کواخبار بینی کے قومی دن پر اپنے پیغام میں انہوں نے اخبار بینی کے قومی دن کے موقع پر اے پی این ایس، ایڈیٹرز، پرنٹ میڈیا سے وابستہ صحافیوں، اخباری عملے اور قارئین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کی جانب سے اخبار بینی کا قومی دن کا انعقاد خوش آئند ہے۔