اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )نگران وزیر اطلاعات و نشریات مرتضی سولنگی نے پیر کو چین کے شہر نانجنگ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے زیر اہتمام ٹیلیویژن فیسٹیول 2023ء میں شرکت کی اس موقع پروزیر اطلاعات سے چین کے وزیرنیشنل ریڈیو اور ٹیلیویژن ثائو شومی نے ملاقات کی وزیر اطلاعات نے ٹیلیویژن فیسٹول کے انعقاد پر چینی وزیر کا شکریہ ادا کیا دونوں وزراء نے ریڈیو اور ٹیلیویژن کی صنعت میں تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیاملاقات میں دونوں ممالک کے مابین میڈیا ٹیکنالوجی کی جدت اور صحافیوں کے تبادلہ کو فروغ دینے کا بھی اعادہ کیا گیا وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے پی ٹی وی پر chinese hour کے آغاز کی تجویز پیش کی اور چینی ذرائع ابلاغ کی پاکستان میں سرگرمیوں کو فروغ دینے پر زور دیا۔