اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس دستور نے صحافیوں اور میڈیا ورکرز ہائوسنگ کوٹے کی فوری منظوری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاملہ پہلے ہی کئی برسوں سے سرد خانے میں ہے، حکومت صحافیوں کے حقوق کے تحفظ، بے روزگار صحافیوں کو روزگار کے حصول تک خصوصی اائونس دیا جائے، صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے مسائل کے حل کیلئے نگران وزیر اطلاعات عملی اقدامات کریں ۔یہ مطالبات آر آئی یوجے دستور کے صدر سید قیصر عباس شاہ کی زیر صدارت نیشنل پریس کلب میں منعقدہ اجلاس میں کئے گئے، اجلاس میں کہا گیا کہ کم وبیش آٹھ سال سے ہائوسنگ فائونڈیشن کے بہارہ کہو ،ایف 14اورایف 15 میں صحافیوں اور میڈیا ورکرز اپنے پلاٹس کیلئے پیسے تو جمع کراچکے ہی مگر ابھی تک وہ انتظار کی سولی پر لٹکتے ہوئے ہیں ۔