پشاور(جنگ نیوز) فرنٹیئرفاؤنڈیشن کے چیئرمین صاحبزادہ محمد حلیم نے کہا ہے کہ تھیلی سیمیا فری پاکستان ہمارا مشن ہے ،اپنے مشن سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے، عوام میں موروثی امراض کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیںگے، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ادارہ محدود وسائل میں رہتے ہوئے موروثی امراض کے خلاف عوام کو آگاہی دے رہا ہے ، سیمینارز، تقاریب اوروقتاً فوقتاً آگاہی سیشنز کا انعقاد اسی سلسلے کی کڑی ہے۔