لندن (جنگ نیوز)لار ڈ واجد خان نے برطانیہ میں موجودوزیراعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ سے ملاقات میں دوطرفہ تعاون پر بات چیت کی۔ وزیراعظم پاکستان نے لارڈ واجد خان کی پاکستان کے لیے خدمات کو سراہا اور انھیں اگلے ماہ دورہ پاکستان کی دعوت دی۔ لارڈ واجد خان کی پاکستانی عوام کے لیے خدمات میں تعلیم سرِ فہرست ہے لارڈ واجد خان ایم ای پی بننے سے قبل جب یونیورسٹی آف یوکلین میں لیکچرار تھےانہوں نے اس کا یونیورسٹی آف گجرات سے لنک اپ کروایا لارڈ واجد پاکستان میں اسپیشلی بچیوں کی تعلیم و تربیت کو درجہ عبادت و سعادت سمجھ کر کوشش میں ہیں کہ نظامِ تعلیم کے ذریعے معیار زندگی بلند کیا جائے۔ لارڈ واجد خان اگلے ماہ دورہ پاکستان کے دوران کھاریاں منڈی بہاؤالدین روڈ پر گاؤں موجیانوالہ میں گرلز کالج کا افتتاحی دورہ کریں گے اوورسیز کی تعمیر کردہ عمارت میں سابقہ حکومت نے اختتام سے قبل کالج کی منظوری دی جس پر لارڈ واجد خان نے حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایسے اقدامات سے اس علاقے کے یورپ میں آباد ساڑھے چار لاکھ ہموطنوں میں خالی کوٹھیوں محلوں کی بجائے تعلیمی کلچرل اُجاگر کرنے میں آسانی ہوگی ۔لارڈ واجد خان برطانیہ میں بھی بریٹش پاکستانی نوجوان نوجوان نسل کو راہنمائی فراہم کر رہے ہیں ۔