کراچی( اسٹاف رپورٹر )نارتھ ناظم آباد میں گذشتہ دنوں دو ملزمان کی پراسرار ہلاکت میں ملوث شہری اور ملزمان کے تیسرے ساتھی کو گرفتار کر لیا گیا ،تفصیلات کے مطابق شاہراہ نور جہاں پولیس نے نارتھ ناظم آباد بلاک ٹی میں 19 ستمبر کو علی الصباح کار سے پینل چوری کرنے والے 2 ملزمان کی پر اسرار فائرنگ سے ہلاک ہوگئے تھے جن کی لاشیں ملی تھیں، ملزمان احسان اللہ ولد محمد شاہد اور نصراللہ ولد حیات اللہ افغانی اور اتحاد ٹاؤن کے رہائشی تھے، پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے معلومات جمع کیں تو پتہ چلا تھا کہ ہلاک ہونے والے دونوں افراد گاڑیوں کے پینل چوری کرتے تھے، پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کے تیسرے ساتھی بلال ولد عبدالشکور کو گرفتار کرکے اس کی نشاندہی پر جس گھر سے فائرنگ ہوئی تھی وہاں سےشہری فاروق ولد غلام احمد کو بھی گرفتار کر لیا گیا،پولیس نے بتایا کہ شہری فاروق نے اپنے لائسنس یافتہ پستول سے فائرنگ کرنے کا اعتراف کیا ہے اور بتایا کے اس نے اپنے گھر کے ٹیرس سے گاڑی کا پینل چوری کرنے والے ملزمان پر فائرنگ کی تھی،پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر لائسنس یافتہ پستول بھی برآمد کرلیا ہے ۔