• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلسطینی کاز کو نقصان پہنچانے کی سازش ناقابل برداشت ہے، ایم ڈبلیو ایم

کراچی(پ ر) مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صدر علامہ باقر عباس زیدی نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کسی بھی صورت حکمرانوں کو اپنے مظلوم فلسطینی اور کشمیری بھائیوں سے خیانت نہیں کرنے دیں گے،چند معاشی مفادات کے عوض فلسطینی کاز کو نقصان پہنچانے کی سوچی سمجھی سازش ناقابل برداشت ہے، رجیم چینج کا امریکی منصوبہ اپنے اصل اہداف کی طرف بڑھنا شروع ہو گیا ہے، نئی نسل کی ذہن سازی اور اسرائیل کو سازگار ماحول فراہم کرنا پاکستانی قوم کے ساتھ خیانت ہو گی، اورمعمولی سی لچک کشمیر پر ہمارے موقف کو کمزور کرنے کا باعث بھی بنے گی۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید