• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پورے جہان میں نبی کریمؐ سے افضل کوئی نہیں، جامعہ کراچی میں محفل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) دمشق ،شام کی ال تہذیب یونیورسٹی کے پرنسپل ڈاکٹر شیخ عبدالعزیز خطیب نے کہا ہے کہ پورے جہاںمیں پیارے حضرت محمد مصطفی ؐخاتم النبین سے افضل کوئی نہیں ہے، اللہ تعالیٰ نے اپنے حبیبؐ کو سب سے زیادہ فضیلت عطافرمائی ،ان خیالات کا اظہارانہوں نے انجمن محبان رسول ﷺ جامعہ کراچی کے زیر اہتمام ’’محفل میلاد النبیﷺ ‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے مزید کہا کہ آج امت جس گمراہی اور قتل وغارت گری میں پڑگئی ہے ،آپ نے اس کو بچانا اور علم کا جوپیغام آپ تک پہنچ رہاہے اس امانت کو آپ نے آگے پہنچاناہے،اس موقع پر پروفیسرڈاکٹر خالد محمودعراقی،صدر انجمن پروفیسر ڈاکٹر صادق علی خان، منصورحسن قادری اور حاجی محمد رفیق پردیسی نے بھی خطاب کیا۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید