• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نگراں وزیر اعلیٰ نے جے ڈی سی کے مفت اسکول کا افتتاح کیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نگراں وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے جے ڈی سی فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے شروع کئے جانے والے مفت اسکول کا افتتاح کیا، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ہمیں تعلیمی معیار کو بہت بلند کرنا ہے، اعلیٰ تعلیم کی فراہمی کے ذریعے ہی ہم اپنی نسل کو آنے والے دور کا مقابلہ کرنے کے قابل بنا سکتے ہیں، تعلیم اور عوامی فلاح کے ہر طرح کے کاموں کے لیے سندھ حکومت اور ہمارے تمام سیکریٹریز جے ڈی سی کی ہر ممکن مدد کریں گے، تقریب میں نگران وزیر تعلیم سندھ ، سیکرٹری تعلیم، سیکرٹری صحت، ڈپٹی کمشنر سمیت عمان، انڈونیشیا اور ملیشیا کے قونصل جنرلز بھی شریک تھے،نگراں وزیر اعلیٰ نے مختلف کلاسز کا دورہ کیا۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید