• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(نیوزڈیسک)بنگلادیش کے مختلف علاقوں میں ڈینگی کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 25 ستمبر تک بنگلادیش کے مختلف علاقوں میں ڈینگی سے مرنے والے افراد کی تعداد اضافے کے ساتھ 900 تک پہنچ گئی۔اسپتالوں میں رش کے باعث بیڈز کم پڑ گئے۔رپورٹ کے مطابق رواں سال میں اب تک ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 لاکھ 87 ہزار سے متجاوز کرچکی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق حکومت نے ڈینگی کے باعث پھیلنے والی صورت حال کو 23 سال کی بدترین صورت حال قرار دیا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید