• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر ریوینیو بڑھانے کیلئے کنسلٹنٹس کی خدمات حاصل کریگا

کراچی(اسد ابن حسن) فیڈرل بورڈ اف ریونیو ورلڈ بینک سے مالی امداد ملنے کے تناظر میں اپنے ریونیو کے ٹارگٹ کو بڑھانے کے حوالے سے مختلف اسپیشلسٹ کنسلٹنٹس کی خدمات حاصل کرے گا۔ مطلوبہ کنسلٹنٹس کا انتہائی تجربہ کار اور قابل ہونا لازمی ہوگا۔ امیدوار ملکی و غیر ملکی فرموں میں اعلی عہدوں پر فائز رہ چکے ہوں۔ منتخب امیدواروں کو پرکشش تنخواہیں اور مراعات دی جائیں گی۔