• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اویسٹن انجیکشن سے متاثرہ مریضوں کے ڈیٹا کیلئے ویب پورٹل قائم

لاہور،بورے والا(جنرل رپورٹر،نامہ نگار )صوبائی وزراء صحت ڈاکٹر جمال ناصر اور ڈاکٹر جاوید اکرم نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ اویسٹن انجیکشن سے متاثرہ مریضوں کی تعداد کا تعین اور ان کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کے لئے محکمہ پرائمری ہیلتھ کیئر میں ویب پورٹل بنادیا گیا ۔ دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے انجکشن سے پیدا شدہ سنگین صورتحال پر 13 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔جبکہ بورے والا میں انجکشن لگنے سے 10 افراد بینائی سے محروم،متاثرین میں 6 خواتین 4 مرد شامل جنہیں طبی امداد کے لیے لاہور سمیت بڑے شہروں میں ریفر کر دیا گیا ۔ انجیکشن کے متاثرین پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے موبائل نمبر 0843500 ۔0306 پر اپنی ا شکایت واٹس ایپ کر سکتے ہیں ادھر لاہور پولیس کے اسپیشل ونگ نے آنکھوں کا جعلی انجکشن تیار کرنے کے سکینڈل میں ملوث دو مرکزی ملزمان میں سے ایک ملزم بلال رشید کو عارف والا سےسے گرفتار کر لیا ۔ماڈل ٹاون میں واقع نجی اسپتال میں ملزم اویسٹن کی وائل سے انجکشن تیار کرتا تھا۔نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی کے دیگر ارکان میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب ، سیکرٹری قانون پنجاب اور ایڈیشنل سیکرٹری ڈویلپمنٹ پرائمری ہیلتھ کیئر، پروفیسر ڈاکٹر اسد اسلم، ڈائریکٹر جنرل ڈرگز کنٹرول پنجاب شامل ہوں گے۔
اہم خبریں سے مزید