• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسروقہ کار کے مالک کا پولیس ہوٹل انتظامیہ پر ملزمان کے خلاف کارروائی نہ کرنے الزام

ملتان (سٹاف رپورٹر) پراپرٹی ڈیلر کی کار نجی ہوٹل کے باہر سے چوری، متاثرہ شخص کا پولیس پر ملزمان کے خلاف کارروائی نہ کرنے کا الزام، گوجرانوالہ کے رہائشی پراپرٹی ڈیلر رضا اللہ رؤف نے پولیس کو دی جانیوالی درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ وہ 25ستمبر کو نجی ہوٹل میں قیام کیلئے آیا اور ہوٹل میں پارکنگ کی جگہ نہ ہونے پر سکیورٹی گارڈ کے کہنے پر اپنی گاڑی ہوٹل کے گیٹ کے ساتھ پارک کر دی، صبح ڈرائیور کے ہمراہ باہر نکلا تو گاڑی غائب تھی، پولیس نےکیمرے کی ریکارڈنگ سے پتہ لگایا کہ واردات میں سیکورٹی گارڈ ملوث ہے، متاثرہ شہری نے تحقیقات کرکے گاڑی برآمد کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔
ملتان سے مزید