پشاور(جنگ نیوز)فاٹا یونیورسٹی درہ آدم خیل ایف آر کوہاٹ میںڈائریکٹوریٹ آف یوتھ افیئرز خیبرپختونخوا اور ہیومن ایمپاورمنٹ اینڈ لیبرٹی پروگرام (ہیلپ) کے تعاون سے آئس نشے کیخلاف تھیٹر کا انعقاد کیا جس میں ٹی وی و ریڈیو کے نامور اداکاروں طارق جمال‘ڈاکٹر ثروت علی‘عابد گمریانے‘ سراج اکبر اور شہنشاہ نے فن کے جوہر دکھائے۔ ہدایتکاری کے فرائض افطار حسین نے انجام دئیے۔ وائس چانسلر جہانزیب خان نے کہا کہ آئس نشہ ملک میں تیزی سے پھیل رہا ہے خصوصاً نوجوان نسل اور بالخصوص تعلیمی اداروں میں یہ نشہ پھیل رہا ہے ۔ ایسےتھیٹرسے کالجزاور یونیورسٹیز کی اچھی رہنمائی کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر زبیر خٹک اور ہیلپ کے چیئرمین کا شکریہ ادا کیا۔