• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور کو دوبارہ امن کا گہوارہ بنایا جائے گا ‘ضیاء اللہ آفریدی

پشاور(جنگ نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنما اور سابق صوبائی وزیر معدنیات ضیاء اللہ آفریدی نے کہا ہے کہ آنیوالے الیکشن میں ووٹ کی طاقت سے پشاور کے امن وامان اور خوبصورتی تباہ کرنے والوں سے کھلا مقابلہ کیا جائیگا ۔پشاور کو دوبارہ امن کا گہوارہ بنایا جائے گا اور پھولوں کے شہر کو نئے سرے سے تعمیر کرینگے ۔انہوں نے گزشتہ روز کار پوریشن کالونی میں چیئرمین شبیر حسین، انعام خان، سید مکرم شاہ باچا، سید الیاس شاہ باچا، اعجاز خان، زاہد خان اور ارشاد خان کے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ35سال پشاور سے ظلم و زیادتی کرنے والوں سے آج عوام پوچھ رہی ہے کہ پھولوں کے شہر کو کیوں ناجائز تجاوزات کے شہر میں تبدیل کیا گیا۔
پشاور سے مزید