راولپنڈی،اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری 2گاڑیوں 14موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائلز،ملکی وغیرملکی کرنسی سے محروم ہوگئے ۔10 افرادسے جھپٹامارکر ان کے موبائل چھین لئے گئے۔ وفاقی دارالحکومت میں بھی شہریوں کو دو گاڑیوں، رکشے،8 موٹر سائیکلوں،لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات موبائلزسے محروم کر دیا گیا۔تھانہ چونترہ کے علاقہ بھال میں دولڑکے اسلحہ کی نوک پر اقرار احمد سے83ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے ،مسلم آبادمیں محمد ندیم کے گھرسے ان کی ملازمہ گل بی بی سونا مالیتی 55لاکھ 90ہزارروپے ، 11سودرہم اور 10ہزار روپے،فیصل کالونی میں عمران احمد خان کے گھر کے تالے توڑ کر2 لیپ ٹاپ ،سونا مالیتی30لاکھ روپے ،ایل ای ڈی ،تھانہ صدربیرونی کے علاقہ میں ابو بکر شا ہد کی سینٹری کی دکان کادروازہ توڑ کر2 ہزار روپے اور سینٹری کا سامان مالیتی سات لاکھ روپے ،سہال میں محمد عمران کے گھرکے تالے توڑ کرہار سیٹ طلائی 2 تولے ،ایک لاکھ 95ہزار روپے چوری کرلئے گئے ۔تھانہ آبپارہ کی حدود میں غلام دین سے حساس ادارے کا یونیفارم پہننے دو افراد نے تلاشی کے بہانے پانچ لاکھ روپے لوٹ لئے۔تھانہ لوہی بھیر کی حدود میں یسین کے گھر سے تین لاکھ روپے، تین تولے سونا اور گھڑی، تھانہ نیلور کی حدود میں شاہد کے کمرے سے چار تولے سونا نقدی اور دیگر سامان چوری کرلیا گیا۔ تھانہ پیرودھائی کو یار محمد نے بتایاکہ میں نے لوڈنگ کے لیے پک اپ خریدی اور شیر کو ڈرائیور رکھا جو 15 دن تک میری گاڑی چلاتا رہا جو 23اگست کو میری گاڑی لے کر گیا اور واپس نہ آیا۔