راولپنڈی (سٹاف رپورٹر ) ایک مبینہ کارچورکو فائرنگ کے تبادلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتارکرلیاگیا۔ پولیس کے مطابق تھانہ نیو ٹاؤن پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ دو افراد گاڑیوں کی نمبر پلیٹیں تبدیل کر رہے ہیں جو کار چور لگتے ہیں۔ پولیس موقع پر پہنچی تو ملزمان نے فائرنگ کر دی، فائرنگ کے دوران ایک کار چورجہانگیر زخمی ہوگیا جسےگرفتار کر لیا گیا۔گرفتار ملزم سے دو مسروقہ کاریں، نمبر پلیٹس، کٹر،ربر کے دستانے، چابیاں، پلاس اور دیگر اوزار بھی برآمد ہوئے۔ پولیس کاکہناہے کہ ملزم نے انکشاف کیا کہ گاڑیاں چوری کر کے کھڑی کر دیتے تھے اور کچھ روز بعد نمبر پلیٹیں تبدیل کر کے لے جاتے تھے۔