کراچی (شکیل یامین کانگا /اسٹاف رپورٹر) پاکستان نے بھوٹان کو شکست دیکر ساف انڈر 19فٹ بال چیمپئن شپ کے فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔ فائنل میں بھارت سے ہفتہ کو مقابلہ ہوگا۔ نیپال میں چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پاکستان اور بھوٹان کا مقابلہ مقررہ وقت تک بغیر کسی گول کے برابر رہا ، پینلٹی ککس پر پاکستان نے 6-5 سے فتح حاصل کی۔ دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے نیپال کو شکست دی۔