• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احتساب عدالت، حفیظ شیخ، مصطفیٰ کمال ودیگر کے خلاف ریفرنسز سماعت کیلئے مقرر

کراچی (اسٹاف رپورٹر)احتساب عدالت نے سابق وفاقی وزیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ و دیگر کے خلاف ریفرنس سماعت کے لیے مقررکردیا اور 21 اکتوبر کے لیے نوٹس جاری کردیئے،عدالت کا ریمارکس میں کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ملزمان کے خلاف ریفرنس بحال ہو چکا ہے ، ریفرنس کی سماعت جہاں سے رکی تھی وہیں سے دوبارہ شروع ہوگی،نیب کے مطابق عبد الحفیظ شیخ کیخلاف قومی خزانے کو 11ملین ڈالر سے زائد نقصان پہنچانے کا الزام ہے،پورٹ قاسم سمیت دیگر پورٹس کیلئےسافٹ ویئر کی تیاری کی مد میں کرپشن کی گئی ہے، علاوہ ازیں احتساب عدالت نے ایم کیو ایم رہنماء مصطفیٰ کمال و دیگر کے خلاف ریفرنس سماعت کے لیے مقرر کرتے ہوئے 4 نومبر کے لیے نوٹس جاری کردیئے ،عدالت کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے 15 ستمبر کو نیب ترمیم کالعدم قرار دے دی ہے ، ملزمان کے خلاف ریفرنس اب بحال ہو چکا ہے،نیب کے مطابق ملزمان پر کلفٹن میں پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کا الزام ہے ،ریفرنس میں نامزد دیگر ملزمان افتخار قائمخانی،فضل الرحمان ،ممتاز حیدر ،نظر زرداری شامل ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید