کراچی (اسٹاف رپورٹر)نیشنل ہائی وے اور موٹر وے، ایم نائین کے درمیان لنک روڈ پر ٹرانسپورٹرز کا دھرنا ایک ہفتے سے جاری ہے،قومی شارع اور موٹر وے کو ملا رہی اس اہم سڑک کے مکمل بند ہونے کے باعث یہاں سے گزرنے والی ٹریفک کو سخت پریشانی کا سامنا ہے، ٹرانسپورٹرز کا مطالبہ ہے کہ جب تک اس سڑک پر قائم غیرقانونی کانٹاختم نہیں ہوگا اس وقت تک دھرنا جاری رہے گا۔