• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق پیش رفت نہ ہوسکی، ہائیکورٹ کا اظہار برہمی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے دو لڑکیوں سمیت 14 لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر گمشدگی کےمقدمات درج کرنے کا حکم دے دیا اور لاپتا افرادکی بازیابی سے متعلق پیش رفت نہ ہونے پر عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے آئی جی سندھ، محکمہ داخلہ، جے آئی ٹیز اور دیگر سے رپورٹس طلب کرلیں، عدالت نے اکبر علی، مسماۃ پروین، سمیرا عامر اور دیگر کو متعلقہ تھانوں سے رجوع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ پولیس مقدمات کا اندارج کرکے شہریوں کی داد رسی کرے، عدالت نے لاپتا لڑکی علی شاہ، غفور شمشاد علی، ادریس، مسماۃ افشاں اور عظیم کی بازیابی کے لیے اقدامات کرنے اور داد شاہ اور سانگھڑ سے لاپتا دھانی بخش، دلدار علی کی بازیابی سے متعلق جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور جے آئی ٹیز اور صوبائی ٹاسک فورس کا تازہ اجلاس منعقد کرنے کی ہدایت کی ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید