• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ پولیس افسران کے ٹرانسفر پوسٹنگ کیس، سپریم کورٹ نے عملدرآمد رپورٹ صوبائی حکومت سے طلب کرلی

اسلام آباد (آن لائن) سپریم کورٹ نے سندھ پولیس افسران کے ٹرانسفرپوسٹنگ کیس میں عدالتی فیصلوں کے روشنی میں عملدرآمدرپورٹ سندھ حکومت سے مانگ لی ہے۔ جبکہ تین رکنی بنچ کے سربراہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ عدالت کا وقت ضائع نہیں کرنے دینگے، سندھ پولیس حکومت کے انڈر نہیں ہے تو پھر کس کے تحت کام کر رہی ہے۔ ساری تفصیل دیں کہ اب تک عدالتی حکم پر کیا عمل درآمد کیا گیا ہے اور عدالتی فیصلوں کے تحت اب ان افسران کی ٹرانسفرپوسٹنگ کس طرح سے کی جاسکتی ہے۔
اہم خبریں سے مزید