• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوئی گیس ٹاسک فورس کا آپریشن، 16 کنکشن منقطع، میٹر اتار لئے گئے

ملتان (سٹاف رپورٹر)سوئی گیس پائپ لائنز ڈسٹری بیوشن ملتان کے جنرل منیجر و انچارج ملتان سوئی گیس آفس راشد اسحاق کے احکامات اور انچارج ٹاسک فورس حسین ظفر کی زیر نگرانی ٹاسک فورس ٹیموں نے غیر قانونی کمپریسر کے استعمال اور دیگر گھروں غیر قانونی گیس سپلائی دینے پر ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں 16گیس کنکشن منقطع کر کے میٹر اتار لئے گئے ٹاسک فورس ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے ملتان شہر میں 7 شجاع آباد میں 2 میاں چنوں ایک، ڈیرہ غازی خان شہر سے 4،خانیوال سے 2گیس میٹر اتار کر کنکشن منقطع کر دیئے گئے اس موقع پر جنرل منیجر نے کہا کہ جب تک غیر قانونی کمپریسر کا استعمال ختم نہیں ہوتا کریک ڈاؤن جاری رہے گا ۔
ملتان سے مزید