ملتان (سٹاف رپورٹر)کمشنر عامر خٹک نے قلعہ کہنہ قاسم اور اطراف کا دورہ کیا۔انہوں نے کہا کہ14کروڑ48لاکھ روپے کی لاگت سے فوڈ سٹریٹ کی بحالی کا کام جاری ہے۔46 دکانوں کی بحالی، 4 ٹوائلٹ بلاکس بنائے جارہے ہیں۔ قلعہ کہنہ اور اطراف کے پورے مقام کو سیاحتی مقام میں تبدیل کیا جارہا ہے۔سٹیڈیم میں نئی گھاس لگائی جارہی، بیٹھنے کی جگہ، نکاسی آب کا سسٹم بہتر کیا جارہا۔فوڈ سٹریٹ کی دکانوں کے کرایہ بارے محکمہ سپورٹس کو لکھا جاچکا ہے،کمشنر نے حاجی کیمپ،لنگر خانے کا بھی دورہ کیا۔انہوں نے قلعہ کہنہ پر تجاوزات اور قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کا حکم بھی دیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے قلعہ کہنہ کی تاریخی حیثیت بحال کرنے کیلئے تاریخی پیکج دیا ہے۔والڈ سٹی اتھارٹی کے تحت قلعہ کہنہ اور درباروں کی لینڈ سکیپنگ اور فصیل تعمیر کی جائے گی۔ اس موقع پر ڈی جی پی ایچ اے آصف رضا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فیضان احمد ریاض ،اسسٹنٹ کمشنر سٹی سیمل مشتاق، والڈ سٹی اتھارٹی حکام ہمراہ تھے۔