• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میپکو نادہندگان سے 8کروڑ 57لاکھ روپے وصول،کارسرکار میں مداخلت پر ایک مقدمہ درج

ملتان (سٹاف رپورٹر) وزیر اعظم کی ہدایت پر رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز کے خلاف جاری آپریشن میں ایک روز میں 8کروڑ57لاکھ روپے وصول کر لئے۔ ریجن بھر میں 65ہزارنادہندگان سے وصول شدہ واجبات،بقایاجات اور رننگ بلوں کی رقم ایک ارب 32کروڑ79لاکھ30ہزارروپے ہوگئی۔ بوریوالہ میں میپکو سٹی سب ڈویژن کی ٹیم صارف جاوید اقبال سے واجبات وصول کرنے گئی تو ڈیفالٹر واجبات جمع کروانے سے انکاری ہوااور دو نامعلوم افراد کے ہمراہ بدتمیزی، گالم گلوچ کی اور دھمکیاں دیں۔کارسرکار میں مداخلت پر تھانہ سٹی بوریوالہ میں مقدمہ درج کروادیا گیا۔
ملتان سے مزید