کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان بار کونسل کے ایک اعلامیہ میں کہاگیاہےکہ بلوچستان بار کونسل کے منگل کو ہونے والے ایگزیکٹیوکمیٹی کے فیصلے کے مطابق بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کوئٹہ بار ایسوسی ایشن سمیت بلوچستان بھر کے تمام ڈسٹرکٹ بار ایسوسیشنز ہائیکورٹ بار ایسوسیشنز کے صدور اور جنرل سیکریٹریز کو ہدایت کی گئی ہےکہ وہ ایک ہفتے کے اندر اندر اپنی ممبر سازی مکمل کرکے بلوچستان بار کونسل کو ارسال کردیں نیز تمام وکلاء کو ہدایت کی ہےکہ وہ پانچ اکتوبر تک بار کونسل کے سالانہ واجبات جمع کردیں بار کونسل کے فیس مقررہ تاریخ تک ادا نہ کرنے والے وکیل کا نام ووٹر لسٹ میں نہیں آئے گا بار کونسل کے ایگزیکٹیو کمیٹی نے بلوچستان ہائیکورٹ بار اور کوئٹہ بار کی جانب سے بھیجے گئے رولز میں کچھ ترامیم پر اعتراض عائد کرکے واپس صدر سیکریٹری بلوچستان ہائیکورٹ بار اور کوئٹہ بار کو بھجوا دی ہیں جن میں دو بار ایسوسیشنز نے اپنی کابینہ کا دورانیہ ایک سال سے بڑھا کر دو سال کردیا تھاجو کہ بلوچستان بار کونسل پاکستان بار کونسلز کے جاری کردہ رولز کی خلاف عمل تھا جسے ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس میں مسترد کردی ایگزیکٹیو کمیٹی کے منگل کو ہونے والے اجلاس میں دیگر امور وکلاء کے ویلفیئر وکلاء کے سہولت کیلئے آن لائن فیس جمع کرنے سمیت دیگر اہم فیصلے کئے گئے۔