راولپنڈی (شکیل انجم) عمران خان کے 6؍ وکلاء نے ان سے علیحدگی میں ملاقات کی اور ان سے مستقبل کے حوالے سے امکانات اور آپشنز پر بات کی۔ یہ بات ان کی لیگل ٹیم کے ایک وکیل نے دی نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے بتائی۔ ڈاکٹر بابر اعوان، بیرسٹر علی ظفر، سلمان اکرم راجہ، انتظار حسین، نعیم حیدر منجوتھا اور شیر افضل مروت ان وکلاء میں شامل تھے۔ جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات تین گھنٹے تک جاری رہی۔ انہوں نے کہا کہ ملاقات دوپہر 12؍ بجے شروع ہوئی اور سہ پہر تین بجے تک جاری رہی۔ جیل ذرائع کا کہنا تھا کہ جیل میں عمران خان کے کمرے کو منظورہ شدہ سہولتوں سے آراستہ کیا جا رہا ہے اور انہیں سہولتیں فراہم کی جائیں گی کیونکہ جیل میں کوئی کلاس سسٹم نہیں بلکہ بہتر حالات اہم ہیں۔