• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے 300 یونٹس صارفین پر 1.48 دیگر پر 4.45 روپے فی یونٹ لاگو

کراچی (اسٹاف رپورٹر)حکومت کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی دو درخواستوں پر نیپرا کے جس فیصلے کا اعلان گزشتہ روز اور اس کا اطلاق کے۔ الیکٹرک کے صارفین پر بھی کیا گیا ہے اس کی مزید تفصیلات کے مطابق 300یونٹس تک استعمال کرنے والے صارفین پر 1.48 روپے فی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ لاگو کیا گیا ہے (علاوہ لائف لائن صارفین کے)۔ دیگر تمام رہائشی صارفین پر 3.21 روپے فی یونٹ اور دیگر تمام زمروں کے صارفین سے 4.45 روپے فی یو نٹ وصول کئے جائیں گے۔ کے الیکٹرک کے جمعرات کو جاری کردہ اعلامیے کے مطابق نیپرا اور حکومت پاکستان طے شدہ قواعد و ضوابط کے مطابق سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی منظوری دیتے ہیں اور ساتھ ہی اُس مدت کا بھی تعین کرتے ہیں، جس میں اسے صارفین پر بلوں کے ذریعے لاگو کیا جائے گا۔

ملک بھر سے سے مزید