• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی سی اے اے مزید 13 مقامات کرائے پر دے گی

کراچی (اسد ابن حسن) پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کا اپنی ملکیت مقامات کو آؤٹ سورس کرنے کا معاملہ تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا۔ ادارے کے کمرشل اینڈ اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے کراچی ایئرپورٹ کے جناح ٹرمینل و جے ٹی سی کے 13 مقامات کو کرائے پر دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ مذکورہ مقامات بین الاقوامی روانگی لاؤنج میی برانڈڈ لباس کی دکانیں، برانڈڈ پرفیوم کی دکانیں، قالین کی دکان، ائس کریم شاپ، بیکری و مٹھائی شاپ، فوڈ اؤٹلیٹ، ڈیجیٹل اسکرینوں کی تنصیب اور موبائل فون کمپنی کی تشہیر کا اسٹال شامل ہیی۔ گزشتہ ٹھیکوں کی طرح یہ ٹھیکے بھی پانچ برس کے لیے دیے جائیں گے۔
ملک بھر سے سے مزید