پشاور(نیوزرپورٹر) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خیبر ہدایت اللہ خان کو تبدیل کرکے ایڈیشنل رجسٹرار ایڈمن پشاور ہائیکورٹ تعینات کر دیا گیا۔ اس ضمن میں رجسٹرار پشاورہائی کورٹ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ہدایت اللہ خان کو نئی ذمہ داریاں پشاور ہائیکورٹ میں سونپ دی ہیں اور اب وہ ایڈیشنل رجسٹرار کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ ہدایت اللہ خان کو اس سے قبل ضم اضلاع میں عدالتی نظام کے قیام کے بعد سیشن جج خیبر تعینات کیا گیا تھا۔جہاں پر وہ گزشتہ دو سال سے تعینات رہے۔اسکے ساتھ ساتھ ضم اضلاع میں غیرت کے نام پر قتل کرنیوالے ملزم کو سزائے موت کا پہلا فیصلہ بھی اس نے سنایا تھا۔