• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحافیوں اور شائقین کو بھارت کے ویزے جاری نہ کرنے پر پی سی بی کا انڈین کرکٹ بورڈ کو خط

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستانی صحافیوں اور شائقین کو ورلڈ کپ کے لئے بھارت کے ویزے جاری نہ کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو خط لکھا ہے اور اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کا آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو جیف ایلاڈائز کو بھارتی ویزوں کے سلسلے میں خط لکھا ہے۔آئی سی سی کو بھیجے گئے خفیہ خط کی کاپی جنگ کے پاس موجود ہے۔پی سی بی نے صحافیوں اور شائقین کو ویزوں میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ویزوں کے اجراء کے سلسلے میں آئی سی سی کردار ادا کرے۔اس سے قبل پی سی بی نے آئی سی سی کو25ستمبر کو بھی ای میل بھیجی تھی،پی سی بی نے لکھا ہے کہ شائقین اور صحافیوں کے ویزوں کے سلسلے میں ہمیں کوئی اپ ڈیٹ نہیں دی گئی جبکہ اکستان پہلا وارم اپ میچ کھیل چکاہے، ویزوں کے بارے میں اب تک کوئی پیش رفت نہیں ہورہی۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سےمطالبہ کیا گیا ہے کہ آئی سی سی پاکستانی فینز اور صحافیوں کے ویزوں کےلیے اقدامات کرے۔فینز اور صحافیوں کے ویزوں کے معاملے میں تاخیر پر پی سی بی نے آئی سی سی سے اظہار تشویش کیا ہے۔ پی سی بی نے آئی سی سی سے پاکستانی فینز اور صحافیوں کا معاملہ جلد از جلد حل کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید