• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وکلاء کی تقسیم شرو ع ہوچکی ،لوگ بدظن ہوئے، سینیٹرعلی ظفر

لاہور (کورٹ رپورٹر)انڈیپنڈنٹ لائرز گروپ کی سٹیئرنگ کمیٹی فعال کرنے کی تقریب ہوئی،ملک بھر سے فاؤنڈر ممبران نےشرکت کی،سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے کہاوکلاء میں تقسیم شروع ہو چکی ہے، اس سے بہت سے لوگ بدظن ہوئے، مغرب نے جمہوری اصولوں کو اپنا یا اور ترقی کی، گروپ کی بانی عاصمہ جہانگیر اب ہم میں نہیں ہیں لہٰذا اسٹیرنگ کمیٹی کو بحال کیا جائے،سینئر وکیل ظفر اقبال کلانوری نے کہا کہ آئین کے ساتھ کھلواڑ ہو رہا ہے، ججوں کی تعیناتی میرٹ پر ہونی چاہیے ، ، اگر نوے دن میں الیکشن کا لکھا ہے تو نوے دن میں ہی ہونے چاہیے، سویلینز کا ٹرائل ملٹری کورٹس میں نہیں ہونا چاہیے،افضال اے حیدر نے کہا کہ عاصمہ جہانگیر ہماری بڑی بہن تھیں، مگر ماؤں کی طرح شفقت دیتی تھیں ،پرویز عنائیت ملک نے کہا کہ عاصمہ جہانگیر ایک نایاب شخصیت کی مالک تھیں، بہت خوشی کی بات ہے کہ عاصمہ جہانگیر گروپ کی بحالی ہو رہی ہے،جہانگیر اے جھوجہ نے کہاعاصمہ جہانگیر نے بہت عزت کمائی، کچھ لوگوں نے اس نام کا ناجائز استعمال شروع کر دی اعظم لطیف نے کہا یہ جہاد کا پہلا میدان لگا ہے، یہ میدان اس گروپ کے خلاف لگا ہے جس نے بار کی سیاست کو آلودہ کیا ہے ، فاروق کھوکھر اورعابد ساقی نے بھی خطاب کیا۔
لاہور سے مزید