• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسداد دہشتگردی عدالت نے اغوا برائے تاوان کے ملزم کا ریمانڈ منظور کر لیا

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈیوٹی جج انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت ملتان نے اغوا برائے تاوان کے مقدمہ میں ملوث ملزم کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا ہے، اس موقع پر عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم کا جسمانی ریمانڈ سے قبل اور بعد میں میڈیکل کرا کے 2 اکتوبر کو عدالت کے روبرو پیش کرنے کا حکم دیا ہے، دوسری جانب انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت ملتان نے کمسن بچے کو تیزاب سے جھلسانے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کر لیا ہے، تھانہ قادر پور راں ضلع متان کے مطابق ملزم عمر حیات کے خلاف مدعی منظور حسین نے بیٹے محمد حسین پر تیزاب پھینکنے کا مقدمہ نمبر 462 جو کہ 22 اگست کو تشدد اور تیزاب گردی کی دفعات کے تحت درج کرایا تھا۔
ملتان سے مزید