• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دل کی بیماریوں کو نہ روکا گیا تو اموات بڑھ سکتی ہیں‘ ڈاکٹر مقداد علی

پشاور ( جنگ نیوز)پشاور کے نجی تدریسی ہسپتال میں دل کی بیماریوں کا عالمی دن منایا گیاجس کا مقصد اگاہی پھیلانا تھا۔اس موقع پر شعبہ عارضہ قلب کے سربراہ ڈاکٹر مقداد علی نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں ہر سال پچاس ہزار سے زائد افراد دل کی مختلف بیماریوں کے باعث انتقال کرجاتے ہیں۔ دل کی بیماریوں کو نہ روکا گیا تو یہ تعداد بڑھ سکتی ہے۔ پاکستان میں ہر پانچویں موت دل کی بیماری کے باعث ہوتی ہے جبکہ ہر انتالیسویں منٹ میں ایک پاکستانی دل کے عارضے میں مبتلا ہورہا ہے۔ مہمان خصوصی نامور سرجن پروفیسر ڈاکٹر محمد رحمٰن تھے ۔دیگر شرکاء میں پروفیسر ڈاکٹر اعظم جان، پروفیسر ڈاکٹر شہزادہ بختیار زاہد اور سی ای او شفیق الرحمٰن شامل تھے۔ ماہر ین امراض قلب نے کہا کہ دنیا میں سالانہ دو کروڑ اافراد دل کے امراض کے باعث موت کا شکار ہوجاتے ہیں۔ پچاس سے ساٹھ ہزار بچے سالانہ دل کے امراض کے ساتھ آنکھیں کھولتے ہیں، جبکہ بائیس لاکھ خواتین پیچیدگیوں کے باعث اسقاط حمل کرانے پر مجبور ہوتی ہیں۔ دل کی بیماریوں میں اضافے کی بڑی وجہ معلومات کی کمی، زہنی دبائو، تمباکو نوشی، شوگر، بلند فشار خون، آرام پسند زندگی، نمک کا زیادہ استعمال، غیر متحرک زندگی، موٹاپا، بسیار خوری اور باقاعدگی سے ورزش نہ کرنا ہے۔
پشاور سے مزید