پشاور (کرائم رپورٹر) سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے تجاوزات مافیا کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 320 افراد کو گرفتار کرلیا۔ ت چیف ٹریفک آفیسر قمر حیات خان کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے اہلکاروں کی جانب سے شہر بھر میں تجاوزات مافیا کو رضا کارانہ طور پر تجاوزات ختم کرنے کی ہدایت کی گئی تاہم تجاوزات مافیا کی جانب سے اس پر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا تھا جس پر سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے اہلکاروں کی جانب سے مختلف سیکٹروں میں کاروروائیاں کی گئیں جس کے تحت مختلف سیکٹرز میں آپریشن کے دوران 320 افراد کو گرفتار کر کے دو ٹرک سامان قبضے میں لے لیا۔