پشاور (لیڈی رپورٹر)سرحد چیمبر کے قائمقام صدر اعجاز خان آفریدی نے کہا کہ فرنیچر کی صنعت کا ملک کی معاشی ترقی میں اہم کردار ہے۔ حکومت فرنیچر انڈسٹری کے فروغ اور اس صنعت سے وابستہ کاروباری حضرات کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے اقدامات اٹھائیں۔ صوبہ خیبر پختونخوا فرنیچر کی صنعت کے فروغ اور سرمایہ کاری کیلئے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کئے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انٹر نیشنل فر نیچراینڈ کر فٹ ایکسپو کی افتتا حی تقریب سے مہما ن خصو صی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر منتظمین کے علاوہ فر نیچر سیکٹر کے و ابستہ افر ا د اور مختلف زند گی ہا ئے سے تعلق رکھنے و الے لوگ کثیر تعدا د میں موجود تھے۔