• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواں کلی ‘ سروے144پر ٹریفک جام روز کا معمول بن گیا

کوئٹہ( پ ر) نواں کلی کے مکینوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سروے 144پر نئی کشادہ سڑک کی تعمیر کے باوجود گھنٹوں تک ٹریفک جام روز کا معمول بن چکا ہے ،نواں کلی اور قرب و جوار میں مال بردار گاڑیوں کی سروے 144کی سڑک پر دن رات موجودگی کی وجہ سے شہر ی رل گئے ،دوسری جانب ایک سینٹر پر رش کی وجہ سے ٹریفک جام رہنا روز کا معمول بن چکا ہے جبکہ حکومت کی جانب سے دونوں مقامات پر بھاری ٹریفک کو کنٹرول کرنے کیلئے کوئی پلان موجود نہیں ،شہریوں کا کہنا ہے کہ نواںکلی کے ساتھ این ایل سی ٹرمینل کی وجہ سے بڑے بڑے ٹرالرز کلیئرنس کیلئے کئی دن کھڑے رہتے ہیں جس کی وجہ سے نواںکلی آنے اور جانے والی ٹریفک جام ہوتی ہے حکومت فوری طور پر ٹرمینل کو شہری آبادی سے دور منتقل کرے ۔
کوئٹہ سے مزید